”آج میں جب گھر سے باہر نکلتا ہوں تو خوف محسوس ہوتا ہے “ - Daily Social Time

Daily Social Time

The Fast News On Social Media

Saturday 9 May 2020

”آج میں جب گھر سے باہر نکلتا ہوں تو خوف محسوس ہوتا ہے “

”آج میں جب گھر سے باہر نکلتا ہوں تو خوف محسوس ہوتا ہے “



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت ڈاکٹرز اور ماہرین کی بات نہیں مان رہی ان کے مشورے کے بغیر لاک ڈاون کھولنے کا فیصلہ کیا گیا، آج جب میں باہر نکلتا ہوں تو خوف محسوس ہوتا ہے، حکومت کو ڈاکٹرز کے ساتھ بیٹھنا چاہئے اور سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے مسلسل سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے جبکہ حکمران کہتے ہیں کہ ابھی مزید لوگوں کو پکڑنا باقی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ جن لوگوں کو گرفتار کیا تھا کیا انہوں نے اپنی وفاداری تبدیل کی؟ حکومت نے اپنی ناکامیاں دوسروں پر ڈالنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کا قصور یہ ہے کہ وہ شہباز شریف کا بیٹا ہے، حکومت کورونا کا مقابلہ کرنے کی بجائے اپوزیشن کے ساتھ لڑنے لگی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ٹائیگر فورس کا بڑا چرچہ کیا ہے،ان کے پاس اپنے لوگ ہیں تو ٹائیگر فورس بنانے کی کیا ضرورت تھی۔سعد رفیق نے کہا کہ جب ان کا بندہ پکڑا جاتا ہے وہ نوے روز سے پہلے ہی باہر نکل آتا ہے، نیب کے ادارے کا بدترین استعمال کیا گیا ہے۔

Follow us  On

         TWITTER & FACEBOOK      

No comments:

Post a Comment