کلاس فیلو کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی منصوبہ بندی، نوجوان لڑکوں کے چیٹ گروپ کا سکرین شاٹ لیک ہو گیا - Daily Social Time

Daily Social Time

The Fast News On Social Media

Wednesday 6 May 2020

کلاس فیلو کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی منصوبہ بندی، نوجوان لڑکوں کے چیٹ گروپ کا سکرین شاٹ لیک ہو گیا

کلاس فیلو کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی منصوبہ بندی، نوجوان لڑکوں کے چیٹ گروپ کا سکرین شاٹ لیک ہو گیا

دہلی پولیس نے ’بوائز لاکر رومز‘ نامی چیٹ گروپ میں کلاس فیلو کا گینگ ریپ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے لڑکے کو گرفتار کر لیا

 مقدس فاروق اعوان  بدھ  مئی  

کلاس فیلو کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی منصوبہ بندی، نوجوان لڑکوں کے چیٹ ..

(NEW DELHI (FAST NEWS
 اخبار-06مئی2020ء) بھارت میں اپنی کلاس فیلوز کے ساتھ ریپ کرنے کی " لاکر چیٹ روم " میں منصوبہ بندی کرنے والے لڑکے کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں نوجوان لڑکوں کے ایک چیٹ روم کا انکشاف ہوا ہے جس میں لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔’بوائز لاکر رومز‘ دراصل سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر دو درجن کے لڑکوں کی جانب سے بنایا جانے والا چیٹ گروپ کا نام ہے۔
جس کے سکرین شاٹ پہلی بار3 مئی کو بھارتی سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد ہنگامہ کھڑا ہوگیا تھا۔بوائز لاکر روم نامی چیٹ گروپ میں 18 سال کی عمر تک کے 20 لڑکے شامل تھے اور وہ مذکورہ چیٹ گروپ میں خواتین طالبات اور کم عمر لڑکیوں کی تصاویر شیئر کرنے سمیت ان کے جسمانی خدوخال پر فکر ے بھی کستے تھے۔

A group of south delhi boys in the age group of 17-18 have ig gc named "bois locker room" where they were doing shitty things , objectify and morph pictures of girls of the same age group . These people are still not stoping and threatening people . Like really ?

View image on TwitterView image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter

1,704 people are talking about this
گروپ میں لڑکے ایک دوسرے کو لڑکی کا گینگ ریپ کرنے پر اکسانے سمیت دیگر کی طرح جنسی استحصال کی باتیں کرتے۔تاہم اس کا ایک سکرین شاٹ لیک ہوا تھا جس میں کسی خاتون کا گینگ ریپ کئے جانے کی باتیں کی جارہی تھی۔سکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گروپ کے ارکان ایک دوسرے کو کہہ رہے ہیں کہ وہ آسانی سے خاتون کا گینگ ریپ کر دینگے۔ایک لڑکا کہتا ہے کہ و اپنے دوسرے ساتھیوں کو بھی اس گندے دھندے کے لیے ساتھ لائے گا۔سکرین شوٹ آنے کے بعد شوبز انڈسٹری سمیت ملک بھر میں شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے لڑکوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا تھا۔دارالحکومت نئی دہلی کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چیٹ روم کے ایک رکن پندرہ سالہ لڑکے کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ چیٹ روم تک رسائی کے لیے فیس بک انتظامیہ کو خط بھی لکھ دیا ہے۔پولیس ذرائع مطابق اب تک چیٹ روم کے تمام ارکان کی نشاندہی کی جاچکی ہے، تاہم تاحال صرف ایک ہی رکن کو گرفتار کیا جا سکا ہے۔پولیس نے بوائز لاکر روم کے ایک رکن کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف دھوکے ،نامناسب مواد ،جھوٹ بولنے، خواتین کی عزت مجروح کرنے سمیت سائبر کرائم کی دفعات کے تحت مقدمہ دائر کردیا ہے۔

No comments:

Post a Comment