دوسرے ملکوں کے مقابلے میں پاکستان کو کتنی امداد ملی؟ جان کر پاکستانی حکومت کے رونے پر حیران رہ جائیں گے - Daily Social Time

Daily Social Time

The Fast News On Social Media

Saturday, 9 May 2020

دوسرے ملکوں کے مقابلے میں پاکستان کو کتنی امداد ملی؟ جان کر پاکستانی حکومت کے رونے پر حیران رہ جائیں گے

دوسرے ملکوں کے مقابلے میں پاکستان کو کتنی امداد ملی؟ جان کر پاکستانی حکومت کے رونے پر حیران رہ جائیں گے

جنیوا(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایم ایف نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مختلف ممالک کو جاری کی گئی امداد کی تفصیلات اور اعدادوشمار جاری کیے ہیں جن کو دیکھ کر پتہ چلا ہے کہ پاکستان کو نائیجیریا کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ امداد ملی ہے۔ آئی ایم ایف کے اعدادوشمار کے مطابق نائیجیریا کو 3,400 ملین ڈالرز امداد دی گئی ہے جبکہ پاکستان کو 1,386ملین ڈالرز امداد جاری کی گئی ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق رکن ممالک کو وڈ انیس کے معاشی اثرات سے بچانے کیلئے ایگزیکٹو بورڈ نے ریپڈ کریڈٹ فیسیلٹی اور ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کی تحت فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔

ادھر ڈی ڈبلیو کے مطابق پاکستان کو ہنگامی بنیادوں پر دی جانے والی امداد کا مقصد نئے کورونا وائرس کی عالمی وبا میں پاکستانی معیشت کو سہارا دینا ہے۔ دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے ملکی اقتصادیات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ اس تناظر میں وزیرا عظم عمران خان نے عالمی رہنماؤں سے اپیل بھی کی تھی کہ وہ غریب ممالک کا قرضہ معاف کریں یا انہیں ری شیڈول کر دیا جائے۔

جمعرات کی رات عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے 'ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ‘ (آر ایف آئی) پروگرام کے تحت پاکستان کے لیے 1.386 بلین ڈالر کاہنگامی امدادی قرضہ فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ آئی ایم ایف کی طرف سے جمعے کو جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق اس رقم سے پاکستان کو مدد ملے گی کہ وہ کورونا بحران میں اپنی لازمی ادائیگیوں میں توازن پیدا کر سکے۔ اس بیان میں مزید کہا گیا کہ اس صورتحال میں آئی ایم ایف پاکستانی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے گا۔

No comments:

Post a Comment