وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈئیر(ر)اعجاز احمدشاہ کی زیر صدارت ٹائیگرفورس اور کورونا وائرس کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس - Daily Social Time

Daily Social Time

The Fast News On Social Media

Wednesday 6 May 2020

وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈئیر(ر)اعجاز احمدشاہ کی زیر صدارت ٹائیگرفورس اور کورونا وائرس کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس

وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈئیر(ر)اعجاز احمدشاہ کی زیر صدارت ٹائیگرفورس اور کورونا وائرس کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس

موجودہ صورتحال میں ٹائیگرز کا کردار بہت اہم ہے، کورونا کے خاتمے کیلئے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،اعجاز احمدشاہ

 بدھ  مئی   16:42
وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈئیر(ر)اعجاز احمدشاہ کی زیر صدارت ٹائیگرفورس ..

  IJAZ AHMAD SHAH  Pakistani Politician

THE FAST NEWS & DAILY SOCIAL TIME

POST ON 6/5/2020

ننگانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2020ء) وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈئیر(ر)اعجاز احمدشاہ کی زیر صدارت ٹائیگرفورس اور کورونا وائرس کے حوالے سے ڈی سی آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے وفاقی وزیر داخلہ کو کورونا وائرس اور ٹائیگر فورس کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم کو اپنے عوام کی بہت فکر ہے، لوگ حکومتی ہدایات پر عمل کر ر ہے ہیں‘ ٹائیگرز قومی فرض سمجھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں‘ ٹائیگرز کا کردار مکمل طور پر غیر سیاسی ہو گا‘ ٹائیگرز وزیر اعظم عمران خان کی توقعات پر پورا اتریں۔
اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ٹائیگرز کا کردار بہت اہم ہے۔کورونا کے خاتمے کے لئے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہم سب کو احتیاطی تداببیر پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں ایک ارب تقسیم کئے گئے پتہ نہیں کن کو پیسے ملی ان حالات میں بھی لوگ کرپشن سے باز نہیں آرہے۔وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ افراد کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
ہم بہت جلد خود N95ماسک بنانے کے قابل ہو جائیں گے۔اس وقت ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے زیادہ غربت کا ڈر ہے۔20 نکاتی ایجنڈہ علماء کی مشاورت سے طے کیا گیا۔ علماء کرام حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام تہواروں پر حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔
ضلعی افسران بلا امتیاز حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کروائیں۔ ضلعی انتظامیہ ٹائیگرز کے موثر استعمال کے لئے حکمت عملی استعمال کریں۔ وزیراعظم لاک ڈاؤن کے نقصانات سے مکمل آگاہ ہیں۔ جولائی کے پہلے ہفتے میں کورونا کا عروج ہو گا۔ قوم سے درخواست ہے کہ حفاظتی انتظامات پرمکمل عملدرآمد کریں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے کے لیے کوئی نیا ضابطہ اخلاق جاری نہیں کررہے۔
نماز عید کے لیے علماء متفق ہیں کہ مساجد کی بجائے کھلی جگہوں پر نماز ادا کی جائے۔درخواست ہے کہ مسجد میں کم سے کم لوگ اعتکاف کریں۔امیر لوگ چاہتے ہیں کہ لاک ڈائون کا سلسلہ جاری رہے۔بھوکے اور ضرورت مند لوگ لاک ڈائون میں نرمی چاہتے ہیں۔پاکستان میں کورونا وائرس سے زیادہ غربت کا ڈر ہے۔اگرحفاظتی اقدامات پر عمل کیاجائے تو زندگی کا پہیہ مناسب انداز میں چل سکتاہے۔ وزیراعظم کے احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت مستحق گھرانوں میں رقوم تقسیم کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا متاثرین میں سیاسی وابستگی کے بغیر امداد تقسیم کی گئی موجودہ حالات میں مخیرحضرات کومستحق افراد کی مددکے لیے بڑھ چڑھ کر آگے آ نا چاہیے ۔

No comments:

Post a Comment