لاہور ہائیکورٹ: اسلام آباد میں درج مقدمے میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور - Daily Social Time

Daily Social Time

The Fast News On Social Media

Friday, 14 April 2023

لاہور ہائیکورٹ: اسلام آباد میں درج مقدمے میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور

 لاہور ہائی کورٹ نے اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں عمران خان کی 26 اپریل تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر 19مارچ کی تقریر کے خلاف حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کا  آغاز  ہوا تو عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان 10 منٹ تک پہنچ جائیں گے، جسٹس علی باقر نجفی کا کہنا تھا کہ 10 منٹ نہیں، 5 منٹ میں آجائیں۔

کچھ دیر بعد عمران خان کمرہ عدالت پہنچے تو عدالت میں نماز جمعہ کا وقفہ ہوگیا اور جسٹس علی باقر نجفی اور عدالتی عملہ نماز جمعہ کے لیے چلاگیا۔

وقفےکے بعد سماعت شروع ہوئی تو عدالت نے عمران خان کے وکیل کو ایف آئی آر  پڑھنے کی ہدایت کی۔

جسٹس علی باقرنجفی نے استفسار کیا کہ کیا آپ متعلقہ عدالت میں پیش ہوکر ضمانت لینا چاہتے ہیں؟ وکیل عمران خان نے جواب دیا کہ ہم متعلقہ عدالت سے رجوع کرنا چاہتے ہیں، ہم 18 اپریل کو اسلام آباد جارہے ہیں، ہم متعلقہ عدالت میں سرینڈر کرنا چاہتے ہیں۔

جسٹس علی باقر نجفی نے عمران خان کی 26 اپریل تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے ہدایت کی کہ اگلی تاریخ تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرلیں۔

No comments:

Post a Comment