پاکستان میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ ٹیسٹ کہاں ہو رہے ہیں؟
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں کورونا کی صورتحال اور اس سے نمٹنے کے اقدامات کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی ہے- جس میں ملک بھرمیں ہونے والے ٹیسٹوں کے اعدادوشمار بھی شامل ہیں۔
جیونیو ز کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ پاکستان میں اس وقت سب سے زیادہ ٹیسٹ پنجاب میں ہورہے ہیں۔ پنجاب کی 23لیبارٹریز میں روزانہ پانچ ہزار آٹھ سو دس افراد کا ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔
پنجاب کے بعد سندھ کا نمبر آتا ہے جہاں کورونا وائرس سے کے ٹیسٹ کیلئے 13لیبارٹریاں فعال ہیں اور وہ ایک دن میں پانچ ہزار ٹیسٹ کررہی ہیں
وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں سات لیبارٹریوں اور چوبیس گھنٹے کام کے ساتھ روزانہ دوہزار سات سو چھپن ٹیسٹ ہورہے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں کورونا ٹیسٹ کیلئے آٹھ لیبارٹریاں ہیں جو ایک دن میں ایک ہزار سات سو اٹھاسی افراد کے ٹیسٹ کررہی ہیں۔ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں صرف دو لیبارٹریاں ہیں اور وہاں روزانہ کی بنیاد پر 894 افراد کے کووڈ 19 کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔
آزاد جموں کشمیرکی تین لیبارٹریوں میں روزانہ ایک سو اٹھاسی جبکہ گلگت بلتستان کی دولیبارٹریوں میں روزانہ ایک سو ساٹھ افراد کا ٹیسٹ کیاجارہاہے۔
No comments:
Post a Comment