ہفتے میں ساڑھے سات ہزار افراد وطن واپس لوٹ رہے ہیں، اس تعداد کو بڑھانے پر غور کریں گے: معید یوسف - Daily Social Time

Daily Social Time

The Fast News On Social Media

Thursday 7 May 2020

ہفتے میں ساڑھے سات ہزار افراد وطن واپس لوٹ رہے ہیں، اس تعداد کو بڑھانے پر غور کریں گے: معید یوسف



وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ ہر ہفتے ہم ساڑھے سات ہزار افراد وطن واپس لا سکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کچھ مخصوص پروازوں اور ممالک سے آنے والے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ضرور ہوئی ہے لیکن ایسا نہیں ہے کہ تمام افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو رہی ہے تو اس حوالے سے ہمیں ایسے افراد پر سماجی دباؤ نہیں ڈالنا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ ہم آئندہ لوگوں کو خود ساختہ تنہائی میں رکھنے کی پالیسی پر غور کریں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو واپس لایا جا سکے۔


No comments:

Post a Comment