”میڈیا ان لوگوں کو بھی دکھائے جو کورونا وائرس۔۔۔“ محمد حفیظ نے شاندار مطالبہ کر دیا-
لاہور پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز محمد حفیظ نے کہا ہے کہ گزشتہ 5 سے 6 ہفتوں کے دوران کورونا وائرس سے متعلق بہت ہی دردناک اور بری خبریں دیکھیں اور سنیں، میڈیا سے درخواست ہے کہ وہ اس وائرس سے چھٹکار اپانے والے افراد کو بھی دکھائے۔
تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ نے اپنے پیغام میں میڈیا ہاﺅسز سے درخواست کی کہ جن لوگوں نے کورونا وائرس کو شکست دی اور صحت یاب ہوکر پہلے کی طرح زندگی گزار رہے ہیں، ان پر بھی پروگرامز کئے جائیں۔ واضح رہے کہ اس وقت ملک میں کورونا وائرس سے 618 اموات ہوچکی ہیں اور مریضوں کی تعداد 27,474 ہو گئی ہے جبکہ 7,756 افراد اس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
No comments:
Post a Comment