ان 3 ادویات کا مرکب بنائیں اور سات دن میں نتائج حاصل کریں، کورونا کے علاج کیلئے ایک اور بڑا دعویٰ سامنے آگیا-
ہانگ کانگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہانگ کانگ میں محققین نے ایک ریسرچ کے دوران پتہ لگایا ہے کہ تین ادویات کا مرکب بنا کر استعمال کیا جائے تو یہ کورونا وائرس کے مریضوں کو جلد صحتیاب کرسکتا ہے۔لانسیٹ جریدے میں چھپنے والی ہانگ کانگ یونیورسٹی کی ریسرچ کے مطابق تین اینٹی وائرل ادویات کا مرکب سات دنوں میں کورونا وائرس کے مریض کو صحتیاب کرسکتا ہے اور دیگر ادویات سے دگنا نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔
یونیورسٹی ریسرچ میں اس دوا کو امید قراردیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لوپیناویر(lopinavir)ریٹوناویر(ritonavir) اور ریباویرین(ribavirin) کا مرکب بنا کر استعمال کیاجائے تویہ وائرس کا پھیلاو روکنے، اس کی علامات ختم کرنے اور جلد صحتیاب ہونے میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے اور یہ زیادہ محفوظ اور زیادہ موثر بھی ہے۔
No comments:
Post a Comment